بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

افریقی ممالک کے ساتھ روابط کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افریقی ممالک کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ میں جاری افریقی ممالک کی سفرا کانفرنس کا پہلے روز اختتام پذیر ہوگیا، وفاقی وزیر خارجہ کی جانب سے شرکا کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کانفرنس کے شرکا کی آرا اور اہم تجاویز کا خیز مقدم کرتے ہوئے کہا کہ افریقی ممالک کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینےکے لیے پرعزم ہیں، جلد ہی دونوں ممالک میں سفارتی،سیاسی وفودکے تبادلے بڑھ جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان،افریقا کے مابین تجارتی حجم میں اضافےکے بےشمارمواقع ہیں، ہمیں مل کر ان مواقعوں سے بھر پور استفادہ کرناہے۔

کانفرنس میں شریک کینیا، مصر کےسفرا نے پاک افریقا تعلقات کےفروغ کے لیے پاکستانی کاوشوں کوسراہا۔ کینیا کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان افریقا کا اقتصادی، سیاسی اور تجارتی لحاظ سے قابلِ بھروسہ دوست ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں سالانہ تجارتی حجم چار ارب ڈالر ہے، 5 سال تک پاکستان اور افریقا اپنے تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک لےجاناچاہتےہیں۔

مصر کے سفیر کا کہنا تھا کہ ’کانفرنس کےانعقادسےدوطرفہ تعلقات کے فروغ کےعزم کا پتہ چلتاہے، سفرا کانفرنس کے انعقاد پر شاہ محمودقریشی کا تہہ دل سےشکریہ ادا کرتے ہیں‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں