منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان کی بھارت کو وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پوری قوم بھارت کیخلاف مسلح افواج کیساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا افغانستان میں امن واستحکام پورےخطےکےمفادمیں ہے، گلبدین حکمت یارکےدورہ پاکستان میں تعلقات کی مضبوطی پربات ہوئی، افغان عمل کوسبوتاژکرنےوالوں سےہوشیارہناہوگا، افغان امن عمل میں پاکستان کےمثبت کردارکودنیانےسراہاہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں محاصرےاورانسانی حقوق کی خلاف ورزی کو440دن ہوچکےہیں، کشمیریوں کومختلف جعلی مقابلوں میں موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے، غیرقانونی بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا جاتا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کولاپتہ کردینے کاسلسلہ بھی جاری ہے۔

گلبدین حکمت یار کے دورہ پاکستان کے حوالے سے زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ افغانستان کے سابق وزیر اعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ نے پاکستان کا دورہ کیا، گلبدین حکمت یار نے صدر ، وزیر اعظم اور اسپیکر سے ملاقات کی، جس میں حکمت یار نےافغان امن عمل میں سہولت کاری پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی محاصرہ 444 دن میں داخل ہو گیا، وادی میں گزشتہ چند روز میں مزید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، اکتوبر کے مہینے میں 18 کشمیری شہید کیے گئے جبکہ بھارتی قابض افواج نے 60 سے زائد کشمیریوں کو حراست میں لیا، پاکستان مقبوضہ کشمیر مین غیر انسانی مظالم کو اجاگر کرتا رہے گا۔

ترجمان نے کہا کہ بوسنیا کےصدرکادورہ ری شیڈول ہو رہاہے ،حتمی اعلان بعد میں ہوگا، چین میں طلبا ویزےسےمتعلق پابندی تمام ممالک کیلئےہے جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کانفرنس روس میں منعقد ہو رہی ہے۔

جلال آباد واقعے پر زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ جلال آباد بھگدڑکےمتاثرین کےاہلخانہ سے بھرپور ہمدردی ہے، بھگدڑ پاکستانی قونصل خانے سے 5 میل دوراسٹیڈیم میں ہوئی ، اس اسٹیڈیم کےسارےانتظامات صوبائی افغان انتظامیہ دیکھ رہی تھی۔

انھوں نے مزید کہا پاکستان اورسعودی عرب کے حوالے سے خبربےبنیاد ہے، پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔

بھارت کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پوری قوم بھارت کیخلاف مسلح افواج کیساتھ کھڑی ہے، بھارت کو مہم جوئی کا بالاکوٹ،لداخ میں جواب مل چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں