اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

پاکستان برآمدات بڑھانے میں انتہائی کمزور ملک ہے، آئی ایم ایف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے پاکستان کی برآمدات نہ بڑھانے کی وجوہات کی نشاندہی کردی اور کہا پاکستان برآمدات بڑھانے میں انتہائی کمزور ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے تجارت سے متعلق رپورٹ حکومت پاکستان کے حوالے کردی۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان برآمدات بڑھانے میں انتہائی کمزورملک ہے، ادائیگیوں پر پابندی،درآمدات میں رکاوٹیں اور ایکسچینج ریٹ بنیادی وجوہات قرار دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہنا ہے کہ برآمدات اور درآمدات کیلئے عالمی مارکیٹس میں مقابلے کے رجحان کی فضا کو دیکھنا چاہیے۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے مقامی صنعت کی پیداوارمیں مزیدویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے، مقامی صنعتوں کی پیداوار بڑھانے اور ویلیوایڈیشن کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بنگلادیش، بھارت، ویتنام، تھائی لینڈ و دیگر ممالک کی نسبت پاکستانی برآمدات کم ہیں، پاکستان کو ٹیکسٹائل ایگریکلچر پراڈکٹس کے سوا دیگر شعبوں کی برآمدات بڑھانا ہوں گی۔

ذرائع وزارت تجارت نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے برآمدات بڑھانے کیلئے معاشی ٹیم سے پلان طلب کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں