پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ملک بھر میں سردی کے ڈیرے، برف باری کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردو نواح میں شدید سردی پڑنے جبکہ بعض مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات گردو نواح میں موسم شدید سرد، بارش اور ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ، نارووال، گوجرنوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے، جبکہ سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ، منگلا، جہلم، راولپنڈی میں دھند اور اسموگ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، شیخوپورہ اورساہیوال میں دھند اور اسموگ متوقع ہے جبکہ فیصل آباد، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور میں چند مقامات پر دُھند اور اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ میں اسموگ اور دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، سکھر، شکارپور، کشمور، خیر پور اور گردونواح میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

حکومت نے یو اے ای میں قید 4700 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، کشمیر، گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد جبکہ بعض مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری کا امکان موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں