منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

عید پر ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں کل عیدالفطر ہونے کا امکان ہے عید پر ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے عیدالفطر پر ملک بھر میں موسم خشک جب کہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔ شہر قائد میں بھی کل سے درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے عید پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

اسلام آباد اور گرد ونواح میں عید پر موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بالائی اضلاع م یں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور دن کے وقت تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ میدانی علاقوں میں گرمی میں اضافہ ہوگا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ کشمیر میں موسم خشک، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لیے پیشگوئی کرتے ہوئے عید کے دن سے درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے پارہ 38 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ دن کے وقت تیز دھوپ کے ساتھ موسم خشک تاہم رات خنک رہے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں