تازہ ترین

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...
Array

پاکستان کا امریکا طالبان مذاکرات کے آغاز کا خیر مقدم

اسلام آباد : پاکستان نے امریکہ طالبان مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا امید ہے امریکہ طالبان مذاکرات کی بحالی سے پرامن اورمستحکم افغانستان کی راہ ہموارہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے امریکہ طالبان مذاکرات کی بحالی سے متعلق اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہا امید ہے اس اقدام سے پر امن اور مستحکم افغانستان کی راہ ہموار ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ مذاکرات سے ایک پرامن اور معتدل افغانستان قائم ہو سکے گا،پاکستان فریقین میں تعمیری ڈائیلاگ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ہمیشہ کہا ہے کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ افغان معاشرے کے تمام طبقات کو شامل کرکے امن اور مفاہمت کا ایک جامع عمل آگے بڑھنے کا واحد عملی راستہ ہے، ڈیجٹل پاکستان کے ذریعے بہتر سال کے گلے سڑے نظام کو جدت سے ختم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : زلمے خلیل زاد طالبان سے دوبارہ مذاکرات کریں گے: امریکی محکمہ خارجہ

یاد رہے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، امریکا کے خصوصی نمایندے زلمے خلیل زاد افغان امن مذاکرات کے لیے دوحا، قطر جائیں گے، افغان امن سے متعلق نیٹو سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔

خیال رہے افغانستان میں امن واستحکام کی خاطر امریکی صدر نے طالبان سے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا ، 24 نومبر کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ مذاکرات کا ارادہ طالبان کی قید سے امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کی رہائی کے نتیجے میں کیا ہے۔

بعد ازاں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا مؤقف ہے کہ امن مذاکرات دوبارہ وہیں سے شروع کئے جائیں جہاں ختم ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -