منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان کا کردستان ورکرز پارٹی کے خاتمے کے اعلان کا خیرمقدم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے ترکیہ میں کردستان ورکرز پارٹی کے خاتمے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے امن کی جانب قدم قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں کردستان ورکرز پارٹی کے خاتمے کو پائیدارامن کی جانب اہم قدم سمجھتے ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اورترکیہ ہر شعبے میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان اور ترکیہ انسداددہشتگردی اقدامات میں باہمی تعاون کرتے رہے ہیں۔

ترکیہ کی عوام پاکستان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے، طیب اردوان

خیال رہے کہ حالیہ اہم پیشرفت میں ترکیہ میں کردوں کی سب سے بڑی عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی نے تنظیم اور مسلح جدوجہد ختم کرنے اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان تنظیم کی بارہویں کانگریس میں کیا گیا، پی کےکے نے عبداللہ عسقلان کی ہدایت پر غیرمسلح ہونے اور خود کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب ترکیہ کی حکمراں جماعت اردوآن کی اے کے پارٹی نے پی پی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے، پارٹی ترجمان عمر سیلک نے اسے دہشت گردی سے پاک ترکیہ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

ترکیہ میں کردستان ورکرز پارٹی نے ہتھیار ڈالنے اور خود کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں