بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

پاکستان میں شرح خواندگی کتنے فیصد پر آگئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں شرح خواندگی کی موجودہ صورتحال کیا ہے اس حوالے سے اقتصادی سروے رپورٹ میں بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں شرح خواندگی 62.8 فیصد ہے، پاکستان میں مردوں کی شرح خواندگی 73.4 فیصد جبکہ خواتین کی شرح خواندگی 51.9 فیصد ہے۔

سروے رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں جامعات کی کل تعداد 263 ہوگئی ہے، ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی 20 ہزار کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ آئی ٹی کی برآمدات کا حجم 2 ارب 28 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا، آئی ٹی فری لانسرز کی ترسیلات 35 کروڑ ڈالرز رہیں۔

اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں براڈبینڈ صارفین کی تعداد ساڑھے 13 کروڑ تک پہنچ چکی ہے، ٹیلی کام صارفین کی تعداد 19 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں