تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

آئی سی سی نے محمد رضوان کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

دبئی: انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین کارکردگی رنگ لے آئی، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آئی سی سی کی ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کی ہے، انگلش ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی کی عوض محمد رضوان مختصر فارمیٹ میں پہلی بار ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہوگئے۔

محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چار درجے ترقی پاتے ہوئے ساتویں پوزیشن پر براجمان ہوئے، انہیں یہ صلہ انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں176 رنز بنانے کے باعث ملا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، پہلی پوزیشن پر انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان جبکہ تیسری پوزیشن پر آسٹریلیا کے ارون فنچ، چوتھی پر بھی آسٹریلیا کے ڈیون کانوے براجمان ہیں، اس کے علاوہ کوئی تیسراپاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کے لیے بڑا اعزاز

بولنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، البتہ شاہین آفریدی، شاداب اورحسنین کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے، بولنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹرینٹ بولٹ پہلے ، افغانستان نے مجیب الرحمان دوسرے ، انگلینڈ کے کرس ووکس تیسرے جبکہ بنگلہ دیش کے مہدی حسن مرزا چوتھے نمبر پر ہیں۔

Comments

- Advertisement -