پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کلبھوشن کیس : جیت پاکستان کی ہی ہوگی، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی جیت ہوگی، کلبھوشن کیس ابھی شروع ہوا ہے ہماری طرف سے پیش کیے گئے دلائل بہت مضبوط ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہاکہ شہر قائد کے حالات اب بہت تبدیل ہوچکے، عوام نے ہمیشہ فوج اور حکومت پر اعتماد کیا کیونکہ ہم دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے حکومت نے سنجیدہ اقدامات کیے، کراچی کے امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے وفاق رینجرز کو سندھ میں مستقل طور پر تعینات کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

شہر میں جاری لوڈشیڈنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کے الیکٹرک سے مسلسل رابطے میں ہیں ، کے الیکٹرک نے مستقبل کا پلان دیا ہے جس پر عمل کر کے آئندہ چند ماہ میں بجلی کا بحران ختم کردیا جائے گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں تعلیم کی کمی ہےاور صوبائی حکومت کی طرف سے بھی تعلیمی فروغ کے لیے اقدامات نہیں کیے جارہے تاہم وفاق کی طرف سے تعلیمی شعبے میں تعاون کا یقین دلاتا ہوں کیونکہ وفاقی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں