بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

’’پاکستان مستقبل قریب میں خطے میں بڑی اقتصادی قوت بن کر ابھرے گا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان مستقبل قریب میں خطے میں بڑی اقتصادی قوت بن کر ابھرے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی سے چین کے سفیر یاؤ جِنگ نے ملاقات کی، ملاقات میں چین کی پاکستانی صنعتی علاقوں میں سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر پورٹس کے بنیادی ڈھانچےکو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کے درمیان ریل اور روڈ کا جال بچھانا بھی زیر بحث آیا۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقوں میں تیار شدہ مصنوعات دنیا بھر میں برآمد کی جائیں گی، سی پیک مکمل فعال ہونے سے معیشت مزید مستحکم ہوگی، پاکستان مستقبل قریب میں خطے میں بڑی اقتصادی قوت بن کر ابھرے گا۔

پرائم لوکیشن کے اثاثہ جات سے نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے، علی زیدی

خیال رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو مواقع اور آسانیاں دینا حکومت کی ترجیح ہے، پرائم لوکیشن کے اثاثہ جات سے آمدن کے ساتھ ساتھ نوکریوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں