لودھراں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملکی حالات پر جلد قابو پالیں گے، ملکی ترقی کی سمت متعین ہوچکی، آنے والا دور خوشحالی کا ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا لودھراں میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوامی مفادات کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ محروم طبقے کا احساس کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ملکی ترقی کی سمت متعین ہوچکی، آنے والا دور خوش حالی کا ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت کسان دوست ہے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کسانوں کو پہلی بار گندم کا پورا معاوضہ ملا، کاشتکاروں کی فلاح اور تحفظ کے لیے کوئی کسراٹھا نہ رکھیں گے۔
خواجہ آصف کی تقریر پر پی ٹی آئی اور جہانگیر ترین کا رد عمل
جہانگیرترین یقین دہانی کرائی کہ بےلوث خدمت میرا مشن ہے، اسے ہر صورت پورا کروں گا، نئے پاکستان میں لودھراں سمیت ہر ضلع کو یکساں ترقی دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی طرح مخصوص شہروں کے لیے فنڈز مختص نہیں کیے جائیں گے، خدمت کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔