پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

حکومت پاکستان کا جنگ زدہ غزہ کے طلباء کیلئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے جنگ زدہ غزہ کے طلباء کیلئے بڑا اعلان کردیا، جس کے تحت طلبا پاکستان میں اپنی طبی تعلیم مکمل کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن لندن کی سفارش پر حکومت پاکستان نے جنگ زدہ غزہ کے میڈیکل کے طلبا کیلئے بڑا اعلان کردیا۔

غزہ میں جنگ کے تناظر میں پاکستان غزہ کےمیڈیکل طلبا کو تعلیم جاری رکھنےکیلئے میزبانی کرے گا، حکومت پاکستان نے غزہ کے طلباء کو پاکستان میں تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فیصلہ نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پرکیا ، پی ایم ڈی سی غزہ کے طلبا کو انسانی بنیادوں پر پاکستان میں اپنی طبی تعلیم جاری رکھنےکےقابل بنائے گا۔

غزہ سے تعلق رکھنےوالے 20سے  30 فلسطینی طلبا جلد پاکستان کےمیڈیکل کالجوں میں داخل کئے جائیں گے اور فیصلے سے غزہ کے طلبا پاکستان میں اپنی طبی تعلیم مکمل کر سکیں گے۔

غزہ کےمیڈیکل طلباکوسہولت فراہم کرنے کی تجویز لندن میں پاکستانی ہائی کمشنرکی سفارش پر کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں