بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

پاکستان میں 20 برس بعد رواں سال ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ منعقد ہو گی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کو 2025 میں کھیلوں کے ایک اور عالمی مقابلے کی میزبانی مل گئی اور وہ طویل عرصے بعد ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں اسکواش کے فروغ کے حوالے سے بڑی خوشخبری ہے کہ طویل عرصے بعد پاکستان ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا اور رواں سال اسکواش کورٹ میں بین الاقوامی اسٹارز جگمگائیں گے۔

پاکستان رواں سال انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ اس حوالے سے پری لانچنگ تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیمپئن شپ کے لیے سندھ حکومت کی مکمل سپورٹ کا یقین دلایا اور کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہماری حکومت کھیلوں کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرتی رہے گی۔

پری لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی نے حاضرین کو یقین دلایا کہ پاکستان آرمڈ فورسز کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار نبھاتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس چیمپئن شپ کا پاکستان میں انعقاد کا سہرا پاکستان اسکواش فیڈریشن، سندھ اسکواش فیڈریشن اور ڈی ایچ اے کراچی کو جاتا ہے۔

تقریب میں شرکت کرنے والے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے پری لانچنگ کی پذیرائی کی اور سپورٹس کیلئے اسے عظیم مقصد قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں