اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان کسی تنازع کاحصہ نہیں بنےگا،وزیرخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا میں قیام امن کے لیے پرعزم ہے،کسی تنازع کاحصہ نہیں بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسےدور سےگزر رہے ہیں جہاں تنازعات اور چیلنج درپیش ہیں،گزشتہ سال فروری میں پاکستان نے بھارتی جارحیت کا ذمےداری سے جواب دیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی دنیا معترف ہے، افغانستان میں امن واستحکام کے لیے دوحا معاہدہ اہم سنگ میل ہے، اس معاہدے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے کے امن کوفاشسٹ نظریات سے خطرات لاحق ہیں، پاکستان دنیا میں قیام امن کے لیے پرعزم ہے، پاکستان کسی تنازع کا حصہ نہیں بنےگا۔

پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کی پالیسی جاری رکھےگا،ترجمان دفتر خارجہ

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 29 فروری کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ امن معاہدہ افغانستان میں قیام امن کی جانب اہم پیش قدمی کا عکاس ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی کے حصول کی کوششوں میں افغان عوام کی حمایت کرنے کی اپنی ٔپالیسی جاری رکھے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں