منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اب امریکی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا: اعزاز چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جارہا ہے۔

اعزاز چوہدری نے ان خیالات کا اظہار اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا پر واضح کردیا کہ ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، پاکستان کو کوئی طاقت دنیا میں تنہا نہیں کرسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جتنی جنگ لڑی ہے، اپنے وسائل سے لڑی، امریکا کو پاکستانی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، اگر ہم بھی امریکا جیسے اقدامات کریں، تو یہ جنگ کس سمت جائے گی، ہم میں اعتماد بھی ہے اورایمان بھی۔ ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوگا۔

امریکی امداد کی معطلی دہشت گردی کے خلاف ہماراعزم کمزورنہیں کرسکتی: ڈی جی آئی ایس پی آر

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک غیرملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عزت کی قیمت پر سیکیورٹی امداد نہیں چاہیے، امریکی مالی امداد کے بغیر بھی طاقتور فوج ہیں، امداد کی معطلی جنگ میں ہمارا عزم کمزور نہیں کرسکتی۔

پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا اقدام مسترد، امریکا وضاحت کرے: دفتر خارجہ

واضح رہے کہ دفتر خارجہ نے آج حالیہ بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی، گذشتہ پندرہ سال میں دہشت گردی کے خلاف 120 بلین ڈالرخرچ ہوئے اور خطے میں استحکام، شہریوں کے تحفظ کے لئے یہ جنگ جاری رکھی جائے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں