جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان ٹیم 2024 ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی فاتح ہوگی، مائیکل وان کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے گرین شرٹس کے حوالے سے بڑی پشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فاتح ہونگے۔

سوشل میڈیا پر وان نے کلب پریری فائر نامی اکاؤنٹ کے ایک ویڈیو ٹاک میں شرکت کی جہاں ان کے ساتھ سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ بھی موجود تھے، دنوں سابق کرکٹر کو کوئز کے دوران پاکستان کرکٹ کے تنازعات اور گلین میکس ویل کے حوالے سے جواب دینے کا کہا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کلب پریری فائر کے اکاؤنٹ سے جو ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے اس میں وان اور گلکرسٹ پاکستان کرکٹ کے حوالے سے کافی کچھ کہتے سنائی دیے۔

- Advertisement -

اس ویڈیو کو کلب پریری فائر نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کرکٹ افرا تفری کا شکار ہے۔ 2024 کے ورلڈکپ میں اس ٹیم پر سب کی خصوصی نظر ہوگی۔

اس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پیش گوئی کہ وہ (پاکستان) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت جائیں گے، ساتھ ہی انھوں نے کلب پریری فائر کو ٹیگ بھی کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ورلڈکپ میں بری کارکردگی پر مائیکل وان نے پاکستانی ٹیم کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تاہم پاکستان ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد انھوں نے حیران کن طو پر ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے پاکستان کو فاتح قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں