منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم: پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیربٹ نے سونے کا تمغہ جیت لیا ہے، محمد نوح دستگیر بٹ نے اسنیچ میں 173 کلو گرام وزن اٹھایا، جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو گرام وزن اٹھایا۔

نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلو وزن اٹھا کر گولڈمیڈل جیتا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ اس سے قبل شاہ حسین شاہ نے نوے کلو گرام کیٹیگری کے جوڈو مقابلوں میں برانز میڈل جیتا ہے، شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقی جوڈوکا کو ہرا کر برانز میڈل جیتا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے کامن ویلتھ کے مختلف ایونٹ میں اپنی میڈلز کی سنچری مکمل کرلی ہے آسٹریلوی ایتھلیٹس اب تک 42 گولڈ، 32 سلور اور 32 برانز میڈل لے کر مجموعی طور پر 106 تمغے اپنے نام کر چکے ہیں۔

انگلینڈ 31 گولڈ سمیت 86 میڈلز حاصل کرکے دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ مجموعی طور پر 26 میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ اس کے علاوہ کینیڈا کا چوتھا، جنوبی افریقا کا پانچواں اور بھارت کا چھٹا نمبر ہے۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں