تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف سیریز جیت لی

قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کی جانب سے دیا جانے والا 187 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 34اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا، محمد نواز کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی دو وکٹیں جلد گر گئیں جب اوپنر فخر زمان تین اور امام الحق چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

دونوں کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار شراکت داری قائم کی تاہم 99 رنز کے مجموعی اسکور پر بابر 57 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

رضوان کو آغا سلمان نے جوائن کیا اور جارح انداز اپناتے ہوئے 50 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جبکہ رضوان بھی 69 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے دونوں وکٹیں ویوین کنگما نے حاصل کیں۔

اس سے قبل نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.1 اوورز میں 186 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان نے صرف 8 رنز پر نیدرلینڈز کے تین کھلاڑی آؤٹ کیے کوپر اور لیڈے نے 109 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کو مشکل سے نکالا۔

کوپر نے مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 66 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈی لیڈے نے اپنے ون ڈے کیریئر کی سب سے شاندار 89 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حارث رؤف نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

آل راؤنڈر شاداب خان اور محمد وسیم جونیئر ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

پاکستان کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم نے دورہ نیدر لینڈز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -