جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

وارسا: پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپیئن کے فائنل میں مصر کو شکست دے کر جیت اپنے نام کرلی ۔

پولینڈ میں ہونے والی ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن پاکستان کے نام رہی، فائنل میں پاکستان کی جانب سے اسرار احمد اور عباس شوکت نے کامیابیاں حاصل کیں۔

پہلے میچ میں پاکستان کے اسرار احمد نے مصری حریف کو شکست دی، دوسرا میچ مصرکے کھلاڑی نے جیتا۔ تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں عباس شوکت نے پاکستان کو کامیابی دلوائی۔

پاکستان ٹیم کی جیت کا اسکور 1-2 رہا، دو ہزار آٹھ کے بعد پاکستان نے پہلی مرتبہ اور مجموعی طور پر چھٹی بار ورلڈ جونیئرٹیم اسکواش چیمپیئن شپ اپنے نام کی، پاکستان نے آخری بار یہ ٹائٹل 2008ء میں حاصل کیا تھا۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں امریکہ کو شکست دی تھی، قومی ٹیم ٹائٹل جیتنے پر انتہائی خوش نظر آئی اور خوب جشن بھی منایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں