دوحہ: پاکستان نے انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے 16 سالہ احسن رمضان نے ایران کے عامر سرکوش کو فائنل میں شکست دی۔
دوحہ میں ہونے والے فائنل مقابلے میں 16سالہ احسن رمضان نے ایران کے عامر سرکوش کو 5-6 سے شکست دی، وہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے تیسرے کم عمر کھلاڑی ہیں۔
Pakistan's 16 year, #AhsanRamzan won the title of IBSF World Snooker Championship.
Champions 🏆! pic.twitter.com/Klgpjl6rjg— Sports Board Punjab (@Sports_BoardPB) March 11, 2022
احسن رمضان نے سیمی فائنل میں ہم وطن اور دفاعی چیمپئن محمد آصف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔
16 year Old Ahsan Ramzan is now the champion of the World, he defeated Iran’s Amir Sarkhosh in IBSF World Snooker Championship final in Doha#Snooker
— Najeeb ul Hasnain (@ImNajeebH) March 11, 2022
دفاعی چیمپئن محمد آصف سے ابتدائی دو فریمز ہارنے کے بعد احسن نے تیسرا اور چوتھا فریم جیت کر مقابلہ برابر کیا۔
پھر ایک فریم آصف جیتے تو اگلا فریم احسن ، مقابلہ چار۔ چار سے برابر ہوا تاہم فیصلہ کن فریم میں ٹیبل پر جب آخری ریڈ بال باقی تھیں تو احسن کو ایک اسنوکر درکار تھا، انہوں نے ہمت نہ ہاری اور آصف کو فاؤل میں مجبور کرتے ہوئے گیم میں واپسی بنائی اور پھر کلر بالز پوٹ کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں ایران کے عامر سرکوش نے پاکستان کے محمد سجاد کو پانچ ۔ چار سے شکست دی تھی۔