ڈھاکا: پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو تینوں میچ میں کلین سوئپ کیا، قومی ٹیم نے میزبان کھلاڑیوں کو سیریز میں دھوم چٹا دی۔ بنگلادیش پہلی بار ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز تین صفر سے ہارا۔
Pakistan win the third #BANvPAK T20I by five wickets and the series by 3-0.
Scorecard: https://t.co/8ePfMLcvIU
#HarHaalMainCricketpic.twitter.com/a3M0bhk8sQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2021
پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ ڈھاکا میں قومی ٹیم نے مخالف ٹیم کی جانب سےدیا گیا 125 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا، حیدر علی 45 اور محمد رضوان چالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔
گرین شرٹس کو آخری اوور میں جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے، میچ ڈرامائی شکل اختیار کرگیا، پاکستان نے 3 وکٹیں گنوائی، آخری گیند نواز نے چھوڑی اور بولڈ ہوئے۔ امپائر نے گیند ڈیڈ قرار دی۔ اگلی گیند پر بولر کی رن آؤٹ کرنے کی چال بازی بھی کام نہ آئی۔ نواز نے آخری گیند پر چوکا جڑ کر بنگلہ دیشی شائقین کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔
What a nail-biting match!
Iftikhar Ahmed saved us from a defeat!
Congratulations Pakistan on winning 3-0!#PAKvBAN pic.twitter.com/8IsCWSWA8r
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) November 22, 2021
پہلی اننگز میں پاکستانی بولر محمد وسیم اورعثمان قادر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہنواز دھانی اور حارث رؤف نےایک ،ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بنگلادیش نے پہلے کھیل کر سات وکٹوں پر 124 بنائے تھے۔ محمد نعیم نے سنتالیس رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
پاکستان جیت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے بالاخر انٹرنیشنل ڈیبیو کر لیا، وہ ڈیبیو میں پہلے اوور میں وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔
پاکستان نے تیسرے میچ میں ریزرو کھلاڑی آزمائے، سرفراز احمد کو بھی موقعہ ملا، افتخار، عثمان بھی کھیلے۔ کپتان بابر اعظم صرف 19 رن بنا سکے۔ بابر نے کیلنڈر ایئر میں سرفراز کی 17 فتوحات کا ریکارڈ برابر کر دیا۔