تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

اسماویہ اقبال نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں کلین سوئیپ کرنے والے قومی خواتین اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔یہی اسکواڈ کامن ویلتھ گیمز سے قبل آئرلینڈ میں شیڈول سہ فریقی خواتین کرکٹ سیریز میں بھی شرکت کرے گا۔

چیف سلیکٹر نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی مشاورت کے بعد اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ان دونوں ایونٹس کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کے علاوہ تین ریزرو کرکٹرز غلام فاطمہ، امِ ہانی اور صدف شمس بھی شامل ہیں۔

پاکستان، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے مابین سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز 16 سے 24 جولائی تک بیلفاسٹ میں کھیلی جائے گی۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اپنے تین میچز 29، 31 جولائی اور 3 اگست کو بالترتیب بارباڈوس، بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

اس سلسلے میں قومی خواتین کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ یکم سے 11 جولائی تک ہاؤس آف ناردرن اسلام آباد میں لگایا جائے گا،جبکہ اسکواڈ 12 جولائی کو برطانیہ روانہ ہوجائے گا۔

اسماویہ اقبال، چیف سلیکٹرقومی خواتین کرکٹ:

چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف کامیابی کے بعد انہوں نےاگلی دونوں اسائنمنٹس کے لیے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نہ صرف سینئر کھلاڑیوں بلکہ عمدہ صلاحیتوں کی حامل نوجوان کرکٹرز نے بھی سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اسماویہ اقبال نے کہا کہ طوبہٰ حسن کا انٹرنیشنل ڈیبیو شاندار رہا، مستقبل میں ان کی لیگ اسپن باؤلنگ ایک مؤثر ہتھیار ثابت ہوسکتی ہے۔ عائشہ نسیم نےبھی اپنی ہارڈ ہٹنگ صلاحیتوں کی بدولت سری لنکا ویمنز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئرلینڈ میں شیڈول سہ فریقی سیریز اور برمنگھم کامن ویلتھ گیمز قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی نوجوان کھلاڑیوں کےلیے امتحان ہوں گے، انہیں یقین ہے کہ قومی خواتین کرکٹرز ان کی توقعات پر پورا اترنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

تانیہ ملک، سربراہ ویمنز کرکٹ:

پاکستان ویمنز کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر وہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہیں، انہیں یقین ہے کہ قومی خواتین کرکٹرزمہمان ٹیم کے خلاف آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے میچز میں بھی اسی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بسمہ معروف کی فیملی کی گیم ویلج میں ٹھہرنے کی درخواست منظور کرنے پر وہ کامن ویلتھ گیمز کی انتظامیہ کی مشکور ہیں۔

اسکواڈ:
بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ (وکٹ کیپر)، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر)، ندا ڈار، عمیمہ سہیل ، سعدیہ اقبال اور طوبہٰ حسن۔

پاکستان کے میچز:
بیلفاسٹ میں سہ فریقی سیریز:
16 جولائی – بمقابلہ آسٹریلیا
19 جولائی – بمقابلہ آئرلینڈ
23 جولائی – بمقابلہ آسٹریلیا
24 جولائی – بمقابلہ آئرلینڈ

برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز:
29 جولائی – بمقابلہ بارباڈوس
31 جولائی – بمقابلہ بھارت
3 اگست – بمقابلہ آسٹریلیا

Comments

- Advertisement -