پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمنز کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔
ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے تاریخی کامیابی اس لیے ہے کیوں کہ ٹیم نے 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاطمہ ثنا کی شاندار بولنگ اور شوال ذوالفقار کی ذمے دارانہ بیٹنگ نے پاکستان ویمنز کی تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
View this post on Instagram
نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر127 رنز بنائے تھے۔
بعدازاں پاکستان ویمنز نے 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا، فاسٹ بولر فاطمہ ثنا نے 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، شاندار بولنگ پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ منگل کو اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔