پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

پاکستان ویمنز کی کپتان ندا ڈار دوران میچ زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے دوران پاکستانی کپتان ندا ڈار زخمی ہو کر میدان سے باہر چلی گئیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے کوئنز ٹاؤن میں کھیلے جا رہے پہلے میچ کے دوران پاکستان کپتان ندا ڈار چہرے پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئیں۔

ندا ڈار کو یہ چوٹ بولنگ کرتے وقت نیوزی لینڈ کی بیٹر کے شاٹ کے باعث لگی۔ چوٹ اس قدر شدید تھی کہ وہ بولنگ بھی جاری نہ رکھ سکی اور انہیں میچ ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر جانا پڑا۔

اس موقع پر پاکستان ٹیم کی درخواست پر صدف شمس کو متبادل کھلاڑی کے طور پر کھیلنے کی اجازت دی گئی جب کہ ندا ڈار کی غیر موجودگی میں فاطمہ ثنا نے کپتانی کی ذمے داری نبھائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں