جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد کراچی میں انتقال کر گئے ساتھی کھلاڑیوں اور منیجمنٹ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے میں مصروف پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو صدمہ پہنچا ہے۔ ان کے والد کراچی میں قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق فاطمہ ثنا آج پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی کے لیے روانہ ہوں گی۔ ساتھی کھلاڑیوں اور منیجمنٹ سے ان سے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ان دنوں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔ قومی ٹیم ایونٹ میں 2 میچز کھیل چکی ہے جس میں ایک میں فتح اور ایک میں ناکامی ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں