پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ ہوگیا ٹیم آج آرام کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا آج صبح نیولینڈز میں پریکٹس سیشن منسوخ ہوگیا، قومی ٹیم آج آرام کرےگی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل صبح ویسٹرن پروونس میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی،
پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں دوسرا میچ آئرلینڈ کےخلاف 15 فروری کو نیولینڈز میں کھیلے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔