ڈربن: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا 24 رکنی دستہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے ڈربن پہنچ گئیں ہیں جبکہ ان کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آگئی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا 24 رکنی دستہ کل ڈربن پہنچا تھا، ڈربن پہنچنے پر اسکواڈ کی کروناٹیسٹنگ ہوئی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ پہنچنے پر کرونا ٹیسٹ کلیئر ہوگیا ہے، ویمن کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل سے چھ گروپس میں ٹریننگ کرے گی، ویمن کرکٹ ٹیم کی اگلی کورونا ٹیسٹنگ 15جنوری کو ہوگی۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم دورے کے دوران تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی. ٹیم کی قیادت جویریہ خان کریں گی۔
اس سے قبل جنوبی افریقا روانگی سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سترہ کھلاڑیوں سمیت 24 رکنی اسکواڈ کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج کلیئر قرار دیئے گئے تھے۔
🛬 Pakistan women's team arrive in Durban 🇿🇦!#BackOurGirls #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/wUl5vIaRAY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 12, 2021