منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

قومی ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ویمنز کا 17 رکنی اسکواڈ ندا ڈار کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 3، 5 اور 9 دسمبر کو ڈنیڈن اور کوئنز ٹاؤن میں کھیلئے جائیں گے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کوئنز ٹاؤن اور کرائسٹ چرچ میں 12 سے 18 دسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

ندا ڈار قومی اسکواڈ کی قیادت کپتان کریں گے جبکہ ٹیم میں عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا اور غلام فاطمہ شامل ہوں گی۔

- Advertisement -

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین اور ام ہانی سمیت وحیدہ اختر کے علاوہ دو وکٹ کیپر منیبہ علی اور نجیہہ علوی بھی شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل کراچی میں چار روزہ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیا اور بھرپور پریکٹس کی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

قومی ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قومی ویمنز ٹیم اسکواڈ میں چند نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ فاطمہ ثنا اور شوال ذوالفقار کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ اسکواڈ میں شامل ام ہانی بھی باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ایک درست کامبی نیشن بنانے میں مصروف ہیں اور کھلاڑیوں کا پول بڑھانے پر بھی کام کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں