اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سرفراز کی شاندار بیٹنگ، پاکستان ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کارڈف: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ میچ کی سیریز کے آخری میچ میں وکٹ کیپر سرفراز احمد اور شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم نے فتح اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ہونے والے 5 ایک روزہ میچ کے آخری میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو وائٹ واش سے بچا لیا۔

cricketnew1

پاکستانی بلے بازوں نے 303 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے بیٹنگ شروع کی تو صرف 77 رنز پر ابتدائی تین بلے باز پویلین لوٹ گئے تھے جن میں کپتان اظہر علی 33، بابر اعظم 31 اور شرجیل خان نے 10 رنز بنائے تھے تاہم وکٹ کیپر سرفراز احمد اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے بیٹنگ لائن کو سنبھالتے ہوئے قومی ٹیم کو فتح دلائی۔

cricketnew2

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے 90 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے 77 رنز اسکور کیے تاہم محمد رضوان 34 اور عماد وسیم 16 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

پڑھیں: پانچواں ون ڈے : انگلینڈ نے پاکستان کو 303 رنز کا ہدف دیدیا

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور ڈاوسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ واکس ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے اور پاکستان نے 303 رنز کا 10 بالز پہلے حاصل کرتے ہوئے 4 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی۔

قبل ازیں پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 اور حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انگلش ٹیم میں جیس روئے 87 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور نائب کپتان سرفراز احمد کو بہترین کارکردگی کے باعث مین آف میچ قرار دیا گیا ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں