ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

افغانستان کو شکست، پاکستان ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی، اسی فتح کے ساتھ بھارت اور افغانستان ایشیا کپ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 130 رنز ہدف کے تعاقب پاکستان نے آخری وکٹ کے نقصان پر چار گیندوں قبل پورا کرلیا، فاسٹ بولر نسیم شاہ 2گیندوں پر2چھکےلگاکرمیچ جتوایا، فاسٹ بولر نے چار گیندوں پر 14 بنائے اور مرد میدان قرار پائے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان36،افتخاراحمد30رنزبناکرنمایاں رہے۔Imageافغانستان کی جانب سے فضل اللہ فاروقی اور فرید احمد نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، راشد خان کے حصے میں دو وکٹ آئیں۔

اس سے قبل شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے بڑے مقابلے میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے ، ابراہیم زادران35رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے، حضرت اللہ زازئی21اورکریم جنت15رنزبناسکے، راشدخان نےاختتامی اوورزمیں18رنزکی اننگزکھیلی۔

پاکستان کی جانب سے حارث روف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ،محمدنوازاورشاداب خان نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ پچ بہت اچھی نظرآرہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہدف کے تعاقب میں جیت ہمیشہ اعتماد دیتی ہے۔

No description available.

فائنل الیون میں تبدیلی سے متعلق سوال پر بابراعظم نے بتایا کہ افغانستان کیخلاف میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

افغان کپتان محمد نبی نے ٹاس کے بعد گفتگو میں کہا کہ میں بھی ٹاس جیتتا تو پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتا، اب پاکستان کے خلاف بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کرینگے۔

محمد نبی نے بتایا کہ آج کے میچ کے لئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں ہیں، سمیع اللہ شنواری کی جگہ عظمت اللہ عمرزئی اور نوین الحق کی جگہ فرید احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

افغان ٹیم کے لیے آج کا مقابلہ ڈو اور ڈائی ہے، پاکستان کی جیت کی صورت میں سری لنکا کو بھی فائنل کا ٹکٹ مل جائے گا، جب کہ بھارت اور افغانستان کا سفر تمام ہو جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں