بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی، جارج لندے کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سنچورین میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 141 رنز کا  ہدف 14اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

جنوبی افریقی اوپنر ایڈم مرکرام نے 30 گیندوں پر 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے، مرکرام کو عثمان قادر نے فہیم اشرف کے ہاتھو کیچ آؤٹ کرایا۔

- Advertisement -

ملان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، لوبے 12 رنز بنا کر حسنین کا شکار بنے، بلجون دو رنز پر عثمان قادر کو وکٹ دے بیٹھے، کپتان کلاسن 36 اور جارج لندے 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر دو، حسنین اور حسن علی ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل  پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے تھے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیا تھا، کپتان بابر اعظم نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

اوپنر محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، شرجیل خان 8 رنز بنا کر لندے کو وکٹ دے بیٹھے، محمد حفیظ نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

حیدر علی دوسرے میچ میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور صرف 12 رنز بنا کر تبریز شمسی کا نشانہ بنے، فہیم اشرف 5 رنز بناسکے، حسن علی نے 3 گیندوں پر 12 رنز بنا کر چلتے بنے، محمد نواز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے جارج لندے اور لیزاد ولیمز نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، تبریز شمسی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں‌ بابر اعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بولنگ کی دعوت دی تھی، فخر زمان انجرڈ‌ ہوگئے، ان کی جگہ شرجیل خان کی چار سال بعد ٹیم میں‌ واپسی ہوئی ہے، پاکستان کو چار میچوں‌ کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے.

فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

فائنل الیون

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں