اسلام آباد : ورلڈ بینک پاکستان کوتین مخلتف منصوبوں کیلئے 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا، دونوں فنڈز فراہمی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک اورپاکستان کے درمیان تین مخلتف منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ، دستخط کی تقریب میں مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ بھی موجود تھے۔
ورلڈ بینک پاکستان کوتین مخلتف منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کرےگا، فنڈز کا حجم اکیانوےکروڑ اسی لاکھ ڈالر دےگا۔
عالمی بینک ٹیکس وصولیاں بڑھانے کے منصوبےکیلئے چالیس کروڑ ڈالر دے گا، منصوبےسےجی ڈی پی میں ٹیکسوں کاتناسب17فیصدکیاجائے گا اور منصوبے کے تحت ملک میں ٹیکس دہندہ افراد کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھا کر 35 لاکھ کی جائےگی۔
اعلامیہ کے مطابق 40 کروڑ ڈالر مالیت کا دوسرا قرض اعلی تعلیم کی ترقی کیلئے استعمال کیا جائےگا اور پروگرام کے تحت اہم شعبوں میں تعلیم و تربیت کو بہتر بنایا جائےگا۔
ورلڈ بینک کا کہنا ہے 11 کروڑ 89 لاکھ ڈالر مالیت کا تیسرا قرض پروگرام خیبر پختونخواہ میں ٹیکس وصولیوں کا نظام میں بہتری کیلئے استعمال میں بلایا جائےگا۔
معاہدے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک ہمارا دیرینہ پارٹنر ہے۔
مزید پڑھیں : آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک پاکستان کو قرض دےگا
یاد رہے چند روز قبل ہی عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 51 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دی تھی، جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا قرض ٹیکس وصولیاں بڑھانے کے دو منصوبوں کیلئے فراہم کیا گیا ہے ،
اعلامیہ کے مطابق منصوبے کے تحت ٹیکس نظام کو سادہ اور ٹیکس اور کسٹم انتظامیہ کے استعدادکار کو ٹیکنالوجی اور فنی مہارت سے بہتر بنایا جائےگا۔
عالمی بینک اعلامیہ میں کہا گیا منصوبے کے تحت ٹیکس نظام کو سادہ اور ٹیکس اور کسٹم انتظامیہ کے استعدادکار کو ٹیکنالوجی اور فنی مہارت سے بہتر بنایا جائےگا اور ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن سے ٹیکس دہندہ کی معلومات کو زیادہ ٹیکس وصولیاں کیلئے استعمال کر سکے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد عالمی بینک سے قرض ملنے کی راہ ہموار ہوئی ،ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے بھی جلد منصوبوں کیلئے قرض فراہم کیا جائےگا۔