بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

فرحان طاہر اسپیس کمانڈ فارگوینس میں کیسین کا رول ادا کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فرحان طاہر اسپیس کمانڈ فارگوینس میں کیسین کا رول ادا کریں گے.

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فرحان طاہر نے حال ہی میں اپنی نئی آنی والی سکائی فائی فلم ” دی میڈ جینئیس پراجیکٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انھیں ” ایڈن ” کے رول میں چنا گیا ہے.

اب اسٹار فرحان طاہر نے اسپیس کمانڈ فارگوینس میں کیسین کے رول کے لئے حامی بھرلی ہے جوکہ ایک ایسے انسان کی کہانی ہے ، جس کا ایک تاریک ماضی ہے جو کہ ان 300 لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہا ہے، جس کو خلائی اغواکاروں نے اغوا کرلیا ہے.

فلم کو اگلے سال کسی وقت ریلیز کئے جانے کی توقع ہے، اسپیس کمانڈ مشہور زمانہ فلم سیریل اسٹار ٹرک کے مصنف مارک زکری کی تیار کردہ ایک نئی سیریز ہے ، جس کی ہدایت کار اور ڈیجیٹل فلم کے بانی نیل جانسن کی بھی مدد شامل ہے.

فلم میں کچھ انتہائی دلیرانہ طریقے سے فلمائے گئے مناظر بھی شامل ہیں اور کہانی متحد سیاروں اور خلائی کمانڈ کے گرد گھومتی ہے، جب بنی نوع انسان اپنی زمین کو چھوڑ کر نظام شمسی کے باقی سیاروں کو تسخیر کرنے کے لئے اور کہکشاؤں کی دریافت کیلئے نکلتا ہے۔

اسپیس کمانڈ ایسے واقعات کا نچوڑ ہے جو کہ 200برس کے عرصے پر محیط ہے اور تاریخی جدوجہد اور انسانی فتوحات سے لبریز ہے جو کہ مستقبل قریب میں انسان حاصل کرسکتا ہے۔

اسپیس کمانڈ فارگوینس کا حصہ بننے کے حوالے سے فرحان طاہر کا کہنا تھا کہ مارک زکری ایک دور اندیش اور باکمال ڈائریکٹر ہے ، جو سائنس فکشن میں اپنی مثال آپ ہے، میں ان کی تہہ دل سے عزت کرتا ہوں اور اس فلم میں ان کت ساتھ کام کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں