بی جی پی رہنما نوپور شرما کی جانب سے گستاخانہ بیان پر خاموشی اختیار کرنے پر اداکار شان شاہد نے تینوں خانز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شان نے کہا کہ کچھ اداکار اب بھی بی جے پی کے خلاف بولنے کے بجائے خاموش ہیں ، یہ کہتے تھے فنکار کی کوئی سرحد نہیں، سرحد نہیں ہوتی تو شرم تو ہوتی ہے یا وہ بھی بیچ دی؟
اداکار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی آواز اٹھائیں اور پیارے نبیﷺکی شان میں گستاخی کی مذمت کریں۔
ایک اور ٹوئٹ میں شان نے شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کی تصاویر پوسٹ کیں اور ساتھ ہی ان کی خاموشی پر غصے کے ساتھ تعجب کا اظہار کیا۔
Kuch adaakaar ab bhi khamosh Hain 🇮🇳 bjp kai khilaaf bolnay sai .. yae kehtay thai fankaar ki koi sarhad nahi hoti ..bhai sarhad nahi hoti sharm tu hoti hai kai woh bhi baich di ? raise your voice condemn the hateful speech against our PROPHET PBUH..🙏🏼 ……. #banmodisindia
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) June 6, 2022