جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

حمائمہ ملک نے چند سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری سے وابستہ پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی نامناسب جعلی تصاویر شیئر کرنے والوں کو خبردار کردیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک اداکار فیروز خان کی بہن اور خوبرو اداکارہ حمائمہ ملک کی کچھ روز قبل انٹرنیٹ پر نامناسب تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جس پر اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

جعلی تصاویر وائرل کرنے والوں پر اداکارہ حمائمہ ملک نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو و فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے نامناسب تصاویر شیئر کرنے والوں کو دھمکی دی ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک حرکت اور کیسے کوئی اس طرح کی حرکت کرسکتا ہے؟ کہ میری جعلی بیہودہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرے۔

انہوں نے تصویریں شیئر کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ان تصاویر کو فوری طور پر ڈیلیٹ کردیا جائے، ورنہ میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں