ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکستانی اداکارہ پر شوہر کا تشدد، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اداکارہ نرگس کو شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے تشدد کا نشانہ بناڈالا ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اداکارہ نرگس پر شوہر کے مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد اداکارہ کے بھائی نے ون فائیو پولیس کواطلاع دیا۔

اداکارہ کے بھائی خرم بھٹی نے کہا کہ انسپکٹر ماجد بشیر روزانہ میری بہن پر تشدد کرتا ہے، میری بہن پر اس قدر تشدد کیا گیا کہ اسکی حالت خراب ہوگئی۔

معروف اداکارہ نے چند سال پہلے شادی کی تھی اور شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا، وہ کچھ عرصے سے بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔

اداکارہ پر شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کے مبینہ تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران نے کہا کہ اداکارہ یا ان کے بھائی خرم بھٹی نےدرخواست نہیں دی، درخواست ملنے پر مقدمہ کا اندراج کیا جائے گا ، اداکارہ سے رابطہ ہوا،ان کا کہنا ہے صلح نہ ہوئی تو درخواست دیں گی۔

بعد ازاں اداکارہ نرگس پر شوہر کے تشدد کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج کرلیا گیا،مقدمہ اداکارہ غزالہ عرف نرگس کی مدعیت میں در ج کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں تشدد اور اسلحے کے زور پر قتل کی دھمکیوں کی دفعات شامل کی گئیں ہیں ، ماجد بشیر فارم ہاؤس، نقدی اور زیورات بزوراسلحہ چھیننا چاہتا تھا تاہم ملزم ماجد بشیر کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں