اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

پاکستانی فضائی حدود بندش کا 10واں روز، بھارتی ایئرلائنز کو 200کروڑ سے زائد کا نقصان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی طیاروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، بھارتی ایئرلائنز کو 200 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوچکا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پروازوں کےلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا آج دسواں روز ہے، گزشتہ 9 روز کے دوران ایک ہزار سے زائد بھارتی پروازیں اس بندش کے باعث متاثر ہوئی ہیں، بھارتی ایئرلائنز کو 9 روز کے دوران 200 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا ہے۔

ایئرانڈیا، آکاساایئر، اسپائس جیٹ، انڈیگوایئر،ایئرانڈیا ایکسپریس کی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں، لمبے روٹ سے فیول، دیگر دگنے اخراجات نے بھارتی ایئرلائنز کی کمر توڑدی۔

بھارت نے پاکستان کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہوکر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے، انڈیگوایئر کا وسط ایشیائی ملکوں کےلیے تاحال فضائی آپریشن معطل ہے۔

دہلی، ممبئی، امرتسر، بنگلورو اور احمدآباد سے دبئی جانے والی بھارتی پروازیں پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے شدید متاثر ہوئی ہیں، امریکا جانے والی بھاتی پروازوں کے عملے کو یورپ میں تبدیل کرنا پڑتا ہے۔

دو بار لینڈنگ اور ری فیولنگ سے بھارتی ایئرلائنز کے یومیہ کروڑوں کے اخراجات ہورہے ہیں، بھارتی مسافروں کو پروازوں کا دورانیہ 4 سے 10 گھنٹے تک بڑھنے سے پریشانی لاحق ہے۔

بھارتی مسافروں کو پروازیں منسوخ ہونے پر ایئرلائنز سے ریفنڈز بھی نہ مل سکے، 2019 میں فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو 700 کروڑ روپے کا جھٹکا لگا تھا۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کا دیوالیہ نکلنے لگا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں