تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

سوشل میڈیا پر پاکستانی ایشوریا رائے کے چرچے

شوبز ستاروں کے ہمشکل متعدد لوگوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

سوشل میڈٰیا پر بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے کی پاکستانی ہمشکل خاتون کی تصویر وائرل ہورہی ہے جسے صارفین کی جانب سے پاکستانی ایشوریا رائے قرار دیا جارہا ہے۔

پاکستانی نژاد امریکی آمنہ عمران کی کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جنہیں دیکھ کر سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے گمان ہوتا ہے۔

یوں تو آمنہ عمران پیشے سے میڈیکل ڈاکٹر ہیں ساتھ ہی نرسز کی تربیت کرتی ہیں اس کے علاوہ اقوام متحدہ میں امن کی سفیر بھی ہیں، لیکن جب انہوں نے اپنی تصاویر فیس بک پر شیئر کیں تو ہر ایک دیکھنے والا دھوکا کھا گیا۔

آمنہ عمران کہتی ہیں کہ میں ایشوریا رائے کی بہت بڑی مداح ہوں اور خواہش ہے کہ ایک دن ایشوریا رائے سے ملوں، انہیں اپنے ہاتھوں کی بنی چائے پِلاؤں اور پھر ان کے ساتھ انہی کی کوئی فلم دیکھوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران ہاشمی، کترینا کیف سمیت دیگر اداکاروں کے ہمشکل کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔

Comments