منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا، انہیں لاس اینجلس ایئر پورٹ سے ڈی پورٹ کیا گیا۔

اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن نجی دورے پر امریکا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن کو امریکی شہر لاس اینجلس سے ڈی پورٹ کردیا گیا، باوجود اس کے کہ ان کے پاس امریکی ویزا اور قانونی دستاویزات موجود تھیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی امیگریشن حکام  نے پاکستانی سفارت کار کو امریکا داخلے سے روکا۔

سینئر پاکستانی سفیر پر امریکا میں تعیناتی کے دوران انتظامی بدعنوانی کی شکایات تھیں، شکایات کی بنیاد پر پاکستانی سفارت کار کو امریکا میں داخلے سے روکا گیا۔

مزید پڑھیں : امریکی سفری پابندی میں ممکنہ طور پر شامل ممالک کے نام سامنے آگئے

واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندی کا حکم نامہ کل جاری ہونے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی سفری پابندی میں ممکنہ طور پر شامل ممالک کے نام سامنے آگئے جن میں پاکستان، افغانستان، عراق، ایران، لبنان شامل ہوسکتے ہیں۔

لیبیا، فلسطین، صومالیہ، سوڈان، شام، یمن سفری پابندی کا شکار ممالک میں ممکنہ طور پر شامل ہیں۔

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں