نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ غزہ میں 18 ہزار سے زائد معصوم فلسطینیوں کو قتل کردیا گیا، کیا یہ اسرائیل کا جائز ’سیلف ڈیفنس‘ ہے؟
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنگ بندی کی قراردادکی حمایت کرتا ہے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، 18ہزارسےزائدمعصوم فلسطینیوں کوقتل کردیاگیا، کیایہ اسرائیل کاجائز’سیلف ڈیفنس‘ہے۔۔ اسرائیل اپنےخلاف سلامتی کونسل کارروائی سےتحفظ انجوائےکررہا ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ کسی کو آزاد زندگی گزارنے سے روکا جائے گا تو وہ ردعمل دے گا، کھلے آسمان والی جیل میں قید کرکے قتل عام ہو تو ردعمل آئے گا اور پھر اس کا ردعمل بھی ویسا ہی ہوگا، جیسا اُس کیساتھ سلوک کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر 25 ٹن سے زائد بارود برسایا جا چکا ہے، یہ ان ایٹم بم کے برابر ہے، جو ناگا ساکی اور ہیروشیما پر گرائے گئے تھے۔