جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

’پاکستان کو طویل المدتی امریکی تعاون کی ضرورت ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمنٹنے کیلیے طویل المدتی امریکی تعاون کی ضرورت ہے۔

واشنگٹن میں پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب ہوئی جس میں دونوں ممالک کے صحافیوں، امریکی محکمہ خارجہ کے حکام اور ممتاز پاکستانی تارکین وطن نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے ملک میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر روشنی ڈالی جس نے 16 ملین بچوں سمیت 33 ملین افراد کو متاثر کیا اور زمین کا ایک تہائی حصہ زیر آب آیا ہے اور پاکستان کو سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

مسعود خان نے کہا کہ ہم امن میں شراکت دار رہے ہیں، مل کر جنگیں لڑی ہیں، کوئی بھی ملک موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ نہیں، فلوریڈا اور ملحقہ ریاستوں میں سمندری طوفان سے تباہی ہوئی ہے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمنٹنے کیلیے ہمیں طویل المدتی امریکی تعاون کی ضرورت ہے، پاکستان اور امریکا کو مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستانی میڈیا دونوں ممالک کو قریب لانے میں اہم کردارادا کر رہا ہے۔

تقریب سے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا پریس اینڈ پبلک ڈپلومیسی مولی اسٹیفنسن نے بھی خطاب کیا اور پاک امریکا کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پر روشنی ڈالنے کے ساتھ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں میں امریکی تعاون کو اجاگر کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں