منگل, مئی 20, 2025
اشتہار

’پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب برادر اسلامی ملک ہیں جن کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب میں دیرینہ گہرے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورے میں سعودی قیادت کے تعاون کو سراہتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب برادر اسلامی ملک ہیں جن کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور نے کہا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورے سے پاکستان اور سعودی عرب میں برادرانہ تعلقات میں اضافہ ہوا، دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کیلیے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں