منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

افغانوں پر مشتمل امن عمل افغان مسئلے کے بہترحل کا ضامن ہے، پاکستانی سفیر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید کا کہنا ہے کہ افغانوں پر مشتمل امن عمل افغان مسئلے کے بہترحل کا ضامن ہے، پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کا خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستان امریکا تعلقات کے اگلے مرحلے سے متعلق سیمینار سے پاکستانی سفیر اسد مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا افغان مسئلے کے پائیدارحل کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان،افغانستان میں امن واستحکام کا خواہاں ہے۔

اسد مجید کا کہنا تھا کہ افغانوں پر مشتمل امن عمل افغان مسئلے کے بہترحل کا ضامن ہے، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں، پاکستان 220 ملین صارفین پر مشتمل دنیا کی5 ویں بڑی مارکیٹ ہے، موجودہ حکومت نے بیرونی سرمایہ کاروں کیلئےبہترپالیسی بنائی ہے۔

پاکستانی سفیر نے خطے میں امن کی بگڑتی صورتحال پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان نے خطے میں امن کی خاطر بھرپورکوشش کی ہے، پاکستان کی امن کی کوششوں کوبھارت نےسنجیدہ نہیں لیا، مسئلہ کشمیرکشمیری عوام کی امنگوں،یواین قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہئے۔

یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا کی جانب سے افغان امن عمل سے ہاتھ اٹھانے کے حوالے سے کہا تھا کہ امن کے راستے میں ہی افغانستان کی بقا ہے، افغانستان میں دیرپاامن کیلئےگفت وشنیدکےسواکوئی راستہ نہیں، امریکابیٹھےنہ بیٹھےافغانوں کو بیٹھ کر مستقبل کافیصلہ کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں