بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستانی نژاد امریکی خاتون سابق شوہر کے ہاتھوں قتل

اشتہار

حیرت انگیز

شکاگو: پاکستانی نژاد امریکی خاتون فوٹو گرافر کو ان کے سابق شوہر نے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور خودکشی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ امریکی ریاست الینوائے کے شکاگو میں پیش آیا جہاں پولیس کو ایک گھر سے 29 سالہ ثانیہ خان نامی خاتون کی لاش ملی۔

گھر میں فائرنگ کی آواز سننے کے بعد پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ جائے وقوعہ سے ثانیہ خان کی لاش ملی جب کہ بیڈ روم میں ان کے سابق شوہر نے خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق خاتون کے سابق شوہر نے خودکشی سے قبل ایک خط لکھا ہے، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ثانیہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی تھیں اور اپنی طلاق کے حوالے سے کھل کر بات کرتی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں