بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز 6 جولائی کو مدمقابل ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ماضی کے عظیم کرکٹرز کی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت کے سابق سپر اسٹارز ہفتہ 6 جولائی کو مدمقابل ہوں گے۔

انگلینڈ میں ہوانے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس میں 6 ممالک میزبان انگلینڈ سمیت پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی لیجنڈ کرکٹرز پر مشتمل ٹیمیں سائیڈ چیمپئنز کے نام سے شریک ہوں گی

ٹورنامنٹ کا آغاز بدھ 3 جولائی کو نارتھمپٹن اسٹیڈیم انگلینڈ میں ہوگا۔ فائنل میچ 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

مندرا بیدی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی میزبان مقرر - SportsLink PK

ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان 6 جولائی کو شیڈول ہے، جس کے ٹکٹ ایک ماہ قبل ہی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوچکے ہیں۔

اس ایونٹ میں ماضی میں دنیائے کرکٹ میں اپنے شاندار کھیل سے دھاک بٹھانے والے پاکستانی آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی، بھارتی اسٹار یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن، ایان بیل، آسٹریلیا کے بریٹ لی، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سمی اور جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین، جیک کیل جیسے نامور لیجنڈز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا مکمل شیڈول۔

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کا شیڈول جاری ؛ پاک بھارت ٹاکرا 6 جولائی کو ہوگا  - SportsLink PK

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں