اشتہار

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کی کوشش کرنے والا پاکستانی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹاک ہوم : سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کو روکنے والے پاکستانی کو ہی گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مغرب بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے واقعات روکنے میں ناکام ہے، سویڈن میں پولیس نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دی رہی ہے اور ایسے گھناونے اقدام کیخلاف آواز اٹھانے والوں کو پکڑا جا رہا ہے۔

سویڈن کےدارالحکومت اسٹاک ہوم میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ملعون شخص نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کی، پاکستانی شہری روکنے کیلئے آگے بڑھے تو پولیس نے گھناؤنے اقدامات کیخلاف شور مچانے پر اسے ہی پکڑلیا۔

- Advertisement -

پاکستانی شہری ملک شہزاد ملک نے رو رو کر پولیس اور ملعون شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا قرآن پاک کی بے حرمتی نہ کرو لیکن پولیس نے پاکستانی شہری ملک کی ایک نہ سنی۔

سوئیڈش پولیس نے پاکستانی شہری کو تھوڑی دیر حراست میں رکھ کر علاقے سے دور لے جاکر رہا کردیا۔

دوسری جانب سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کیخلاف مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں