پاکستان کا ایک فنکار ایسا بھی ہے جو بھارت کام لینے نہیں گیا بلکہ وہاں کے اداکاروں کو کام اور معاوضہ دینے جاچکا ہے۔
مشہور و معروف پاکستانی گلوکار وارث بیگ نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارت گئے اور وہاں جاکر وہاں کے فنکاروں ک کو کام دیا اور اس کے لیے انھیں ادائیگی بھی کی، انھوں نے بھارت جاکر دو ویڈیوز بنائی تھیں۔
حالیہ انٹروی کے دوران بھارت سے ہونے والی آفر کے سوال پر پاکستانی گلوکار وارث بیگ نے بتایا کہ انھوں نے بھارت جاکر ملائیکا اروڑا اور امریتا اروڑا کے ساتھ 2 ویڈیوز بنائیں،
وارث بیگ کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں سے لوگ بھارت کام لینے جاتے ہیں لیکن میں نے بھارت جاکر بھارتیوں کو کام دیا اور اس کا معاوضہ دیا، یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب پاکستانیوں کیلئے بھارت جانا آسان نہیں تھا۔
انھوں نے بتایا کہ بھارت کا ویزا ملنا اس وقت بہت مشکل تھا لیکن میں نے سوچ لیا تھا کہ پاکستان میں اتنا نام کمانے کے بعد مجھے زیب نہیں دیتا کہ میں بھارت جاکر ان سے کام اور معاوضہ مانگوں۔
ملائیکا اور امریتا کے ساتھ میوزک ویڈیوز کے تجربے کے حوالے سے گلوکار وارث نے بتایا کہ بھارت میں لوگ وقت پر آجاتے ہیں اور وقت ختم ہونے پر جانے کیلئے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں، وہاں پروفیشنلزم زیادہ پایا جاتا ہے۔