جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پاکستانی ایتھلیٹ نے ایک گھنٹے میں 3 ہزار پش اپس ریکارڈ بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

گجرانوالہ : پنجاب کے علاقے گوجرنوالہ کے گاؤں تاتلی عالی ویلیج کے ایتھلیٹ نے 3 ہزار پش اپس لگا کر نیا ریکارڈ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ کے رہائشی نوجوان ابوہریرہ ڈسٹرکٹ آفیسر ، دیگر ایتھلیٹ اور عوام کے سامنے 57 منٹ میں 3 ہزار پش اپس لگا کر ریکارڈ قائم کیا۔

اس موقع پرابوہریرہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریکارڈ ابھی تک کسی کے پاس نہیں تھا تاہم اب پاکستان نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر سے گزارش کی کہ سرکاری سطح پر مجھے مدد فراہم کی جائے تاکہ  ایک گھنٹے میں 3 ہزار پش اپس لگا کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرسکوں۔

ابوہریرہ نے کہا کہ میرا سب کچھ پاکستان کے لیے ہے اور چاہتا ہوں کہ عالمی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے نام روشن کروں، معاشی حالات کی وجہ سے کئی مسائل کا سامنا ہے تاہم امید ہے صوبائی حکومت اس ضمن میں مدد کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں