اے آر وائی نیوز کی خبر کام کر گئی پاکستانی ایتھیلیٹ صاحب عصرہ کو امپورٹڈ اسپائیکس جوتے مل گئے جس کے بعد وہ ایشین گیمز کی تیاری کر سکیں گی۔
اے آر وائی نیوز نے گزشتہ دنوں یہ خبر دی تھی کہ پاکستانی ایتھلیٹ صاحب عصرہ کو برطانیہ سے تحفتاً اسپائکس جوتے بھیجے تھے جن کی مالیت 55 ہزار روپے تھی تاہم اس کی قیمت سے زیادہ 68 ہزار اس پر ٹیکس لگا دیا گیا تھا۔
صاحب عصرہ جس نے ایشین گیمز کی تیاری کرنی تھی اتنا بھاری ٹیکس عائد ہونے پر اس کی پریشانی بڑھ گئی اس موقع پر اے آر وائی نیوز خاتون ایتھلیٹ کی زبان بنا اور خبر نشر کی جس نے حکام بالا کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔
خاتون ایتھلیٹ کا کہنا ہے کہ اس خبر کے بعد چیف کلیٹر سندھ کسٹمز نے مجھے سے رابطہ کیا اور پنجاب کے چیف کلیکٹر کسٹمز سے مسئلہ حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
صاحب اسرا نے بتایا کہ اس کے بعد گزشتہ شب انہیں بغیر ٹیکس ادا کیے اسپائیکس جوتے مل گئے۔
جتنے کے جوتے نہیں اس سے زیادہ ٹیکس! پاکستانی ایتھلیٹ مشکل میں پڑ گئیں
پاکستانی اسپرنٹر اسپائکس جوتے ملنے پر بہت خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اب وہ ایشین گیمز کی بھرپور تیاری کر سکیں گی۔